اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی سمری

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 14نکاتی

ایجنڈا ارکان اسمبلی کو ‏بھجوا دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی سمری

شامل ہے جب کہ ‏ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنےپرغورکیاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی تنخواہ میں اضافہ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سےکیا جا

رہا ہے اراکین پارلیمنٹ ‏کی تنخواہوں میں اضافہ معمول کےمطابق ہے کابینہ کےارکین

تنخواہوں میں اضافے کو پہلےہی مسترد کر ‏چکے ہیں اس لیے کل

یہ اجلاس میں پیش ہوا تو مسترد ہوجائےگا۔

 

کابینہ میں 20ریگولیٹری اتھارٹیزکےچیئرمین،ممبران کی تنخواہ اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔

نادراممبران کی ‏تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

 

قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ وفاقی ‏کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔

امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری،

ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ‏ایمرجنسی نفاذ کا فیصلہ،

پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری، رویت ہلال

سے متعلق قانون سازی بھی وفاقی

کابینہ ‏ایجنڈےکا حصہ ہے۔

 

دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی

نجکاری کے 10اگست کےفیصلوں ‏توثیق، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی

اصلاحات کےفیصلوں کی توثیق اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں

کی ‏توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *