آبادی کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفے کی اشد ضرورت ہے، عارف علوی

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بڑھتی

آبادی کی وجہ سے وسائل پر بوجھ پڑ رہا ہے، بچوں کی پیدائش

میں وقفے کی اشد ضرورت ہے۔ صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ

اجلاس سے خطاب

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کی پیدائش میں وقفے کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان

میں بڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے وسائل پر بوجھ پڑ رہا ہے،

بچوں کی پیدائش میں وقفے کی اشد ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف

علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری گفتگو حال

اور مستقبل کے حوالے سے ہے، گزشتہ 3 سالوں میں ملک وقوم میں بہت

مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، پاکستان کی معیشت ترقی کی

جانب گامزن ہے، شورمچانے کی بجائے حقیقت تسلیم

کرنی پڑے گی،

 

پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں، تیسرے

پارلیمانی سال کی تکمیل پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، شورمچانے کی بجائے حقیقت تسلیم

کرنا پڑے گی، کورونا کے باعث دنیا بھرکی معیشتیں متاثر ہوئیں، کورونا کے دوران پاکستان کی

معیشت مستحکم رہی، بہتر حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم رہی،

حکومت نے تعمیراتی شعبے کو 36 ارب روپے کی سبسڈی دی، صبر کریں

اورسنیں،عوام کو بات سمجھ آگئی ہے یہاں بھی سمجھنی چاہیے۔

 

اسٹیل، سیمنٹ اور دیگرشعبوں میں ترقی ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ تعمیراتی

شعبے میں ترقی کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے، زرعی شعبے میں 2 اعشاریہ 7 فیصد ترقی ہوئی ہے،

زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، دنیا اس وقت چوتھے صنعتی انقلاب سے

گزر رہی ہے، صرف معاشی انقلاب نہیں، فکری انقلاب ہے، حکومتی کارکردگی

اور کامیابی کو شورشرابے سے نہیں روکا جاسکتا، کرپشن کے ناسوراور ماضی

کی غلط ترجیحات کی وجہ سے ہم ترقی سے محروم رہے، ہم نے ماضی میں

ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی۔

 

3 سال میں پاکستان نےاندرونی و بیرونی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، زرعی شعبے میں مزید بہتری کی

ضرورت ہے، نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، اسٹیل اور سیمنٹ

سمیت 60 کے قریب انڈسٹری چل پڑی ہے، احساس کفالت، نشوونما اور احساس آمدن اور

لنگرخانے جیسے پروگرام شروع کیے گئے، ہم نے لوٹ مار سے توجہ ہٹاکر انسانیت پر فوکس

کیا ہے، احساس کفالت پروگرام کے تحت رواں سال 70 لاکھ خواتین کو ماہانہ 2 ہزار

روپے دیئے جائیں گے، کامیا ب جوان پروگرام کیلئے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں،

کامیاب جوان پرگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔

 

صدر مملکت نے کہا کہ کورونا کے دوران میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا، فیک نیوز کے ذریعے دنیا

کو گمراہ کیا گیا، اللہ تعالیٰ بھی قرآن میں فرماتا ہے کہ پہلے تحقیق کرو پھر

بات کو آگے پھیلاوَ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائے افغانستان میں بڑی تبدیلی

آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا شروع سے موقف تھا کہ افغان مسئلے

کا فوجی حل نہیں، طالبان رہنماوَں کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، عالمی

ممالک افغانستان کو تنہاء نہ چھوڑیں، افغان عوام کی مدد کریں،

سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اس سے خطے میں ترقی ہوگی، چین نے

پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان چین مضبوط سے

مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی، بھارت پاک چین تعلقات

میں دراڑ پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتا رہتا ہے، مشکل میں

ساتھ دینے پر ترکی ، سعودی عرب، یواےای اور ایران کا

بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

صدر مملکت نے کہا کہ 3سال میں پاکستان نے اندرونی وبیرونی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، بھارت

کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، وزیراعظم نے خود کوکشمیرکا سفیر کا کہا

اورعالمی فورم پر بھارت کا چہرہ بےنقاب کیا، پاکستان نے کشمیریوں کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھایا،

وزیراعظم نے شروع دن کہا کہ امن کیلئے بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم

بڑھائےگا، بھارت نے ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھا، جب بھارت نے پاکستان کی

فضائی حدود کی خلاف ورزی کی توہم نے منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارتی پائلٹ

کو مارگرایا اور پھر خیرسگالی کے تحت پائلٹ چھوڑ دیا۔

 

صدر نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت ہونی چاہیے، انتخابات میں شفافیت جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے

، ای وی ایم میں پرانے بیلٹ کا نظام بھی شامل ہے، انتخابی اصلاحات کو متنازع نہ بنایا جائے، سمندر پار

پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا بہت ضروری ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں

بڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے وسائل پر

بوجھ پڑ رہا ہے، بچوں کی پیدائش میں وقفے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *