😁سیریل نمبر لگے سموسوں کی پوسٹ آن لائن وائرل
مختلف چیزوں یا پروڈکٹس کی شناخت کے لیے سیریل نمبر نہایت ہی اہم ہوتے ہیں۔
تاہم کوئی سوچ سکتا ہے کہ یہی نمبر اگر کھانے پینے کی اشیا پر لگادی جائے اور وہ بھی سموسوں پر تو یہ
باعث حیرت ہوگا۔
اور ایسا ہی کچھ شمالی بھارت کے شہر گڑ گاؤں کے رہائشی نتیش مشرا کے ساتھ ہوا۔ ان کی جانب
سیریل نمبر والے سموسوں پر لگایا گیا پوسٹ اب آن لائن کافی وائرل ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سموسے منگوانے کے لیے آرڈر کیا جب سموسے آئے تو ان پر سیریل نمبر لگے ہوئے تھے۔
نتیش مشرا کی اس پوسٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے اور دلچسپ تبصرے کیے۔