“یہ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے “

ٹنڈوالہٰ یار: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کردیا ہے کہ عمران خان کی یہ

پہلی اور آخری حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰ یار کے بچانی ہاؤس میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول

بھٹو نے وزیراعظم عمران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تین

سالہ دور کا جشن منایاتھا، حقیقت یہ ہے کہ ان تین سالوں میں خان صاحب نے کچھ نہیں دیا

،وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، ان تین سالوں میں ثابت ہوگیا کہ تبدیلی

کا اصل چہرہ مہنگائی اور غربت ہے۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سندھ سے زیادتی کررہا ہے، تجاوزات کے

نام پر غریبوں کے مکانات کرائے جارہے ہیں، عمران خان غریبوں کے سر سے چھت چھین رہے

ہیں، اسٹیل ملز کو بند کرکے دس ہزار لوگوں کا چولہا ٹھنڈا کردیا گیا، یہ ظالم لوگ ہیں

جو لوگوں سے روزگار چھین رہے ہیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں بہت بڑے بڑے وعدے

کیےتھے،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، مگر جن لوگوں کا روزگار تھا ان سے بھی روزگار

چھین لیاگیا، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی سے روزگارچھینے۔

 

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سرکاری ملازمین کی

تنخواہوں میں 125فیصداضافہ کیاتھا، اس کے علاوہ سپاہیوں کی تنخواہ میں اضافہ پیپلزپارٹی کےدورمیں

ہواتھا، پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے کہ ہم نہ سپاہی نہ کسی غریب کولاوارث نہیں چھوڑتےہیں۔

 

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ٹنڈو الہٰیار کے عوام کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ

مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بےنظیربھٹو تھی، شہید بےنظیر بھٹو نے ایک نہیں

دو آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، آپ نے شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور تاریخ رقم کی،

ایک بار پھر آپ لوگوں نےپیپلزپارٹی کومضبوط بناناہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *