ہیڈ لائٹ سے شعلے اگلنے والی گاڑی دیکھیں ویڈیو میں

ماسکو: ایک روسی کار مکینک نے ایک گاڑی کو ہیڈ لائٹ سے شعلے اگلنے والی گاڑی میں تبدیل کردیا، سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی

ویڈیو بے حد مقبول ہورہی ہے۔

 

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک روسی کار مکینک نے، جو کاروں کو مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے کا جنونی ہے، ایک ہوٹ

روڈ (پرانی کلاسک کار) میں اس طرح تبدیلی کی کہ اس کی ہیڈ لائٹس سے آگ کے شعلے کئی میٹر تک شوٹ کرسکتے ہیں۔

وہان میکلیان اس سے قبل کاروں میں کئی تبدیلیاں کرچکا ہے جن میں ایک کار کو ٹائر کے بجائے 8 ٹانگوں پر چلانا بھی شامل ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک واز 2016 زیخولی کو جسے عام طور پر لاڈا 1600 کہا جاتا ہے، شعلہ برساتی ڈریگن کار بنادیا۔

میکلیان نے ریڈ اٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی ہیڈ لائٹ سے آگ کے شعلے جیٹ فائر کی طرح 20 فٹ تک پہنچ رہے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید نئے اور اچھوتے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *