ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟ ٹیچر نے طالب علم کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر استاد نے بہیمانہ تشدد

کرتے ہوئے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجھستان کے گاؤں کولاسر میں پیش آیا، جہاں ساتویں

جماعتکے طالب علم کو محض ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر کلاس ٹیچر نے بہیمانہ تشدد کیا، جس کے باعث

اس کی موت واقع ہوگئی۔

اندوہناک واقعے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں بچے کے باپ اوم پرکاش نے پولیس

کو بتایا کہ وقوعہ کے روز اسکول ٹیچر کا فون آیا اور اس نے گنیش کے ہوم ورک نہ کرنے کی شکایت کرتے

ہوئے کہا کہ میں نے اس کی پٹائی لگائی ہے اور وہ بے ہوش ہوگیا ہے۔

 

غم سے نڈھال والد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے استفسار کیا کہ میرا بیٹا بے ہوش ہوا ہے یا مرگیا ہے؟

جس پر ٹیچر نے ڈھٹائی سے جواب دیا کہ وہ ‘ مرنے کا ڈرامہ’ کررہا ہے، بھاگم بھاگ اسکول پہنچا

تو میری بیوی بھی اسکول میں موجود تھی جس نے بتایا کہ گنیش کو بے

ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

 

دوسری جانب گنیش کی موت پر اسکول بچوں نے بتایا کہ ملزم منوج نے اسے بے رحمی سے لاتوں اور گھونسوں

سے مارا اور زمین پر پٹخ پٹخ کر پٹائی، اس بدترین تشدد کے باعث وہ بُری طرح زخمی ہوا، بعد ازاں اسے

پرائیوٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

 

پولیس کے مطابق ٹیچر منوج کمار کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیاہے

جبکہ میڈیکل ٹیم نے بچے کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے اس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *