گوگل کے ہزاروں اکاؤنٹس اور 16 لاکھ ای میلز بلاک کرنے کا اعتراف
سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ہزاروں ای میل اکاؤنٹس اور 16 لاکھ
ای میلز بلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔
گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2021 سے 30 ستمبر 2021 یعنی
پانچ ماہ میں گوگل نے 16 لاکھ کے قریب ای میلز کو آگے بڑھنے سے روکا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ جعلی یا دھوکے بازی پر مبنی ای میلز مختلف صارفین کو بھیجی گئیں تھیں۔
گوگل کے مطابق ان میلز کو ہیکرز کی جانب سے بھیجا گیا تھا، جس کا بنیاد مقصد یوٹیوب اکاؤنٹس
اور ڈیجیٹل کرنسی کی تشہیر کرنا تھا۔
گوگل نے بتایا کہ صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کے بعد ان ای میلز کو انباکس میں
جانے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ جعلی یا فیک ای میلز سائبر کرائم کے تحت بلاک کی گئیں جبکہ 2400 فائلز اور 4 ہزار کے قریب
ایسے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں، جو پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا کر صارفین کو نقصان پہنچانے
کی کوشش کررہے ہیں۔
اس سے قبل گوگل کے ماہرین نے 2019 میں بتایا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی تشہیر اور فروغ کے لیے یوٹیوبرز
کو مختلف گروپس کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جو مال ویئر ای میلز بھیج رہے ہیں۔