ڈالر 172 روپے کا ہوگیا
کراچی: ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر نے اڑان بھری اور 172 روپے 10 پیسے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک
میں ڈالر کی نئی قیمت 172 روپے 10 پیسے ہوگئی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 171 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہوا تھا، یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے پر بند ہوا تھا۔
ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 236 روپے، امارتی درہم 40 پیسے مہنگا ہو کر 48.30 روپے اور
سعودی ریال 30 پیسے مہنگا ہو کر 45.70 روپے کا ہوگیا تھا۔