پاکستان کے خلاف سیریز کھیلیں گے، تیاری شروع کردی ہے، افغان کرکٹ بورڈ
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر حامد شنواری نے کہا ہے کہ افغان ٹیم پاکستان کے
خلاف سیریز کھیلے گی
، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی متمنی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز شیڈول کے مطابق کھیلے گی، اور یہ ایونٹ آئندہ دو
ہفتوں میں سری لنکا میں ہوگا۔
افغانستان میں ایک ہفتے قبل حکومت کے خاتمے کے بعد جمعہ کو افغان بورڈ چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے
خلاف ون ڈے سیریز کی ایک مرتبہ پھر تیاری شروع کردی ہے۔