پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا، طالبان ترجمان

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک

سے پاکستانی پرچم اتارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ جس نے طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی

پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کی ہے، ان کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے کیونکہ یہ امدادی سامان کی گاڑی تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس واقعے پر ہمیں بڑا دکھ ہوا ہے، تمام رہنماؤں نے اس پر افسوس کا اظہار

کیا ہے، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی‘۔

 

خیال رہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے

پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگجوؤں نے

ٹرک سے پاکستانی پرچم اتار دیا تھا اور پھر نعرے بازی کی تھی۔

 

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *