ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 افراد گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)
کے سوشل میڈیاچلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آپریشن
کیاگیا اور مختلف شہروں سے 12 افراد کو گرفتارکیاگیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نعیم، ایوب، محمد حسین، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر،
حمزہ شیخ، غلام شبیر سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد سوشل میڈیاپرنفرت انگیزمواداورجعلی تصاویراپ لوڈ کررہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سوشل میڈیا
ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے تھے۔