نارتھ ناظم آباد سی این جی اسٹیشن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج سے دھماکا
ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے اور 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں