مہنگی چینی بیچ کر شوگر ملز مالکان کو کتنا فائدہ پہنچایا گیا؟

مہنگی چینی بیچ کر تحریک انصاف کی حکومت میں شوگر ملز مالکان کو 265 ارب روپے

کا اضافی فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں شوگر کمیشن کی رپورٹ اور حکومتی

اعداد و شمار کے ساتھ سارا کچا چٹھا سامنے آگیا۔

 

تحریک انصاف کی حکومت میں مہنگی چینی بیچ کر شوگر ملز مالکان کو 265 ارب روپے کا اضافی

فائدہ پہنچایا جاچکا ہے،  صرف رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں شوگر ملز

مالکان 67 ارب روپے کا اضافی منافع لے گئے۔

 حکومت نوٹس لیتی اور عوام کو دلاسے دیتی رہ گئی لیکن ملک میں چینی کی

فی کلو قیمت ریکارڈ 150 روپے تک پہنچ گئی ۔

ٹینڈرز منسوخ

حکومت نے اس سے پہلے 28 اکتوبر کو چینی کی درآمد کا ٹینڈر تیسری بار منسوخ کیا تھا اور  حکومتی

ذرائع نے کہا تھا کہ یہ ٹینڈر مہنگی ترین بولی ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔

اس ٹینڈر کے ذریعے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی جانی تھی، ٹیکس سے قبل یہ چینی بندرگاہ پر 120 روپے

فی کلو میں پڑتی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو یہ چینی تقریباً 133 روپے فی کلو ملتی۔

اس سے پہلے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا تھا جس میں چینی کی بولی 117 روپے

فی کلو دی گئی تھی مگر آج ملک میں چینی کہیں 140، کہیں 150 تو کہیں 160 روپے کلو

فروخت ہو رہی ہے،  یہ ٹینڈر جنہیں مہنگا قرار دیا جا رہا تھا، ان سے ملنے والی چینی

موجودہ قیمت سے تو سستی ہی پڑتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *