ملک میں یکساں نصاب نافذ کردیا ، بابر اعوان
مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے ملک میں یکساں نصاب نافذ کردیا گیا ہے۔
بابر اعوان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے احساس پروگرام کے تحت طلبہ کےلیے
فنڈز مختص کیے ہیں، اس پروگرام کے تحت بھی طلبہ کو اسکالر شپ دی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بیت المال نے بھی طلبہ کو وظائف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مستحق طلبا کی فہرست بنا کر انہیں اعلیٰ تعلیم
کے لیے اسکالرشپ دیں گے۔