لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور کی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی

لاہور میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کیساتھ مل کر  مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی

کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک رکشہ ڈرائیور  نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر خاتون کو

مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

 

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر بلوایا، ملزم رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراؤنڈ لےگیا

جہاں اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے، گراؤنڈ میں موجود ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا۔

مبینہ طور  پر  زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دو سال کی بچی پر پستول تان

کر مجھے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گڑھی شاہو  پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *