لاہور: بیٹے نے 70سالہ ماں کو قتل کردیا
لاہور میں بیٹے نے توے کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے مزنگ میں سنگدل بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، ملزم وسیم بیوی سے جھگڑ کر ماں کے پاس آیا، 70 سالہ والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی، ملزم نے قریب پڑا توا اٹھایا اور معمر ماں کے چہرے اور سر پر متعدد وار کئے، جس سے خاتون کی جان چلی گئی۔
ایس ایچ او آصف جبار کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا لیکن ورثاء قتل کی واردات میں ملزم کے ملوث ہونے سے انکاری ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے آلۂ قتل برآمد کرکے ملزم کو بھاٹی گیٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔