عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پہلی ٹرین 19جولائی کوکراچی، دوسری 24جولائی کوراولپنڈی سے چلے گی

 ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے پُرمسرت موقع پر عوام کی سہولت کیلئے اضافی رش کے پیش نظر 2 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 19 جولائی کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی، جو کراچی کینٹ، حیدرآباد، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، خانیوال ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد اور لالہ موسیٰ پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق دونوں عید اسپیشل ٹرینیں 11 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 سے 23 جولائی تک منائی جائے گی، حکومت نے 20 سے 22 جولائی تک عید تعطیلات کا اعلان کیا ہے