. سو سے زائد خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

نئی دہلی : پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکیوں و شادی شدہ خواتین سے دوستی کرکے انہیں بلیک کرنے والے

نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی و ہراسانی کے معاملات تو عام ہوچکے ہیں

اس کے باوجود حکومت

ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے گریز کرتی ہے جس کی وجہ سے اوباش نوجوانوں کو ایسے

کام کرنے کےلیے مزید تقویت ملتی ہیں۔

خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں پیش آیا جہاں

ایک یونیورسٹی طالب علم نے 100 سے زیادہ طالبہ و شادی شدہ خواتین سے سوشل میڈیا پر دوستی

کی اور پھر ان کے فون نمبر حاصل کیے تاکہ فون پر باتی چیت کرکے اعتماد مزید بڑھا سکے۔

 

پرسنا کمار عرف پرشانت ریڈی ، عرف راجاریڈی ، عرف ٹونی پروڈاتو کے نام سے سوشل میڈیا پر د

وستی کرنے والا نوجوان بی ٹیک کی ڈگری کا حامل ہے، لیکن بری صحبت کی وجہ سے

نوجوان 2017 سے ہی چوری اور

رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

 

مذکورہ شخص کے خلاف پولیس کو ایک لڑکی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کیا۔

 

پرسنا کمار نے پولیس حراست میں 100 سے زائد خواتین کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ

خواتین سے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ان کی تصاویر حاصل کرتا ہے اور پھر انہیں تصویر میں

تھوڑی تبدیلی کرکے ان سے فحش گفتگو کرتا ہے اور انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیتا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ خواتین کو بلیک میل کرکے ان سے بھاری رقم اور سونے کے زیوارات کا

مطالبہ کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ سال 2020 سے پرشانت ریڈی نے فیس بک ، انسٹاگرام ، شیئرچیٹ اور دیگر سوشیل میڈیا کے

ذریعہ ابھی تک 200 کالج کی لڑکیوں اور 100 سے زیادہ شادی شدہ خواتین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے پرسنا کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبصہ سے 30 گرام سونا اور 1لاکھ 26 ہراز روپے ضبط کرلیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *