سعودی عرب:‌ محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اعلان

ریاض: سعودی عرب نے محرم الحرام 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

 

حرمین شریفین کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام 1433 کا چاند نظر نہیں آیا، اس اعتبار سے

وہاں یکم محرم بروز منگل دس اگست کو ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند تلاش کرنے کی اپیل کی تھی، اسی باعث

رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے تھے۔

 

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر نہ آنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی تھی۔ سعودی عرب اور متحدہ

عرب امارات سمیت کسی بھی ملک میں محرم الحرام کا چاند آج نظر نہیں آیا۔

 

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: لگاتار دو چھٹیاں ، متحدہ عرب امارات میں سرکاری تعطیل کا اعلان

خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، چاند نظر آنے کے بعد کچھ ممالک میں نئے اسلامی

سال کا روایتی طریقوں سے استقبال بھی کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *