رواں مالی سال اب تک پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

رواں مالی سال پاکستان میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں اب تک پیٹرول 35 روپے 13 پیسے

فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

یکم جولائی سے اب تک ڈیزل 30 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ مٹی کا تیل 34 روپے 64 پیس

ے مہنگا ہو چکا ہے۔

دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے اب تک لائٹ ڈیزل آئل 34 روپے 36 پیسے مہنگا ہو چکا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت

مزید بڑھانی پڑے گی اور رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *