رشتے کا تنازع، قریبی عزیر نے خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا

شیخو پورہ میں قریبی عزیز نے خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو کھانا کھلانے کے بہانے باہر لے گیا جہاں کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا،

ملزم نے غصے میں آکر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اُسے آگ لگا دی اور پھر نہر میں دھکا دے دیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار

کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق زخمی خاتون اور ملزم کے درمیان رشتے کا تنازع تھا، متاثرہ خاتون کی نند کی منگنی ملزم

احمد سے ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *