راجن پور میں لڑکی سے زیادتی، ملزمان نے سر کے بال بھی کاٹ دیے
راجن پور کے علاقے کوٹ طاہر میں ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کر کے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور واقعے کا
مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کیس میں مزید ملزمان کی موجودگی
کے شبہے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔