دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں
دنیا کے مختلف ممالک میں معروف سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں جس کی وجہ سے صارفین کو پوسٹ کرنے اور میسجز بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تاہم پاکستان میں اسنیپ چیٹ کے ڈاؤن ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اسنیپ چیٹ سپورٹ کی جانب سے صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں تھی جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔