جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ : ایک شخص جاں بحق 27 افراد زخمی

کراچی : جشن آزادی کے آغاز پر رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات ہوئے

جس میں گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق27افراد زخمی ہوگئے۔

 

شہرمیں رات بارہ بجتے ہی مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی  میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع

ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا ،ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سےایک شخص

جاں بحق  سمیت27  افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ کے واقعات، لیاری، لیاقت آباد، پاپوش، صدر، برنس روڈ اور دیگر علاقوں

میں ہوئے۔ اس کے علاوہ ملیر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سپرہائی وے، بلدیہ میں بھی نامعلوم افراد کی

جانب سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی۔

 

ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولی لگنے سے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص جاں بحق اور 27 زخمی

ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال لایا گیا۔

 

زخمیوں میں 5خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق طارق روڈ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن ،

نیوکراچی میں بھی ہوائی فائرنگ سے کئی شہری زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *