بھارت میں کرونا کے بعد ایک اور قہر نازل، سینکڑوں بچے متاثر

بہار: بھارتی ریاست بہار سمیت کئی اضلاع میں تیزی سے پھیلتے وائرل بخار نے بڑے پیمانے پر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا کے بعد پٹنہ سمیت دیگر اضلاع میں تیزی سے وائرل بخار کا پھیلاؤ دیکھا جارہا ہے، جو بڑی تعداد میں بچوں کو

متاثر کررہا ہے۔

پٹنہ کے سب سے بڑے اسپتال تصور کیے جانے والے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران وائرل بخار کے

سنگین مریضوں کی

تعداد میں یکدم اضافہ ہوا، اسپتال او پی ڈی میں ساٹھ فیصد مریض ایسے ہیں جو وائرل بخار سے متاثر ہیں، کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ اور مظفرپور ضلع میں صرف ہفتے کے روز پچاسی بچوں کو شدید بخار کے باعث داخل کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے

دوران کم از کم دو سو بچے اسی وائرل بخار میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔

ایس کے ایم سی ایچ کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گوپال سہنی کا کہنا ہے کہ وائرل بخار تقریباً ایک ہفتے میں بہت تیزی سے پھیلا، خاص طور پر بچے

زیادہ متاثر ہوئے، انہیں کافی تیز بخار کے ساتھ ساتھ سانس پھولنے کی تکلیف بھی دیکھی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ وائرل بخار

موسم بدلنے کی وجہ سے ہورہا ہے، اسے عام طور پر کولڈ وائرل فیور کہتے ہیں۔

ڈاکٹر سہنی کا کہنا تھا کہ یہ وائرل بخار بچوں کے ساتھ ساتھ بالغوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے، لیکن بالغوں کے مقابلے بچے اس کی لپیٹ

میں تیزی سے آرہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ دن کی دوا لینے کے بعد ان کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *