بھائی نے بہن کا ڈیلیوری سے آدھے گھنٹے قبل سر قلم کردیا
قاہرہ: مصر میں سفاک بھائی نے بہن کو ڈیلیوری سے آدھے گھنٹے قبل قتل کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سفاک بھائی نے اپنی حاملہ بہن کو اپارٹمنٹ
میں گھس کر ڈیلیوری سے آدھے گھنٹے قبل موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم نے اپنی بہن پر کئی بار چاقو سے وار کیے اور سر تن سے جدا کردیا، مقتولہ کے رشتہ داروں کے
مطابق قاتل کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ تھا۔
مقتولہ کے قتل کا اس وقت علم ہوا جب خالہ اپنی حاملہ بھانجی کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال لے جانے کے لیے پہنچیں۔
خالہ جیسے ہی گھر پہنچی تو انہوں نے بھانجی کو تالاب میں خون میں لت پت پایا، خاتون نے پولیس
کو اطلاع دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
مقتولہ کی خالہ کے مطابق بھائی نے اس سے قبل بھی بہن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی،
شادی کے ایک سال بعد اس کے جسم کے مختلف حصوں میں 20 بار چاقو سے وا رکیے تھے
جس کی وجہ سے اسے گہری چوٹیں آئیں لیکن وہ بچ گئی تھی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے روز لڑکی شادی کے دو سال بعد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے
اسپتال جانے کے لیے تیار ہورہی تھی عین اسی وقت بھائی نے اسے فون کرکے کہا کہ
وہ اس سے ملنے آرہا ہے اور اسی وقت سفاک شخص نے اسے قتل کردیا۔