بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے: فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے

والوں کو سر عام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے

زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے، اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

 

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں،

ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔

اپنے ٹویٹ میں فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملدر آمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *