. اژدھا 10 فٹ لمبا سڑک پر آگیا، شہری ویڈیوز بنانے لگے

ہم  آج تک اژدھے جیسے خوفناک جانور کو فلموں یا چڑیا گھر میں دیکھتے آئے ہیں لیکن کیا آپ نے

کبھی تصور کیا ہے  کہ اگر یہ خوفناک جانور کسی شاہراہ پر گزرتے ہوئے آپ کے سامنے آجائے توکیا ہو؟

حال ہی میں براز

یل کی ایک سڑک پر عکس بند کیے گئے واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

 

 

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  برازیل کی ایک ویڈیو  شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا

سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر  رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر

گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا بحفاظت گزر جائے۔

 

 

ویڈیو میں کئی افراد کو اژدھے کی ویڈیو  اور  اس کے ساتھ دور سے سیلفیز  بناتے ہوئے بھی

دیکھا جا سکتا ہے، بعدازاں اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا  جھاڑیوں میں غائب ہو گیا جس کے

بعد وہاں موجود لوگ بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *