آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے حکومت جو چاہتی ہے کرے، عمران خان
آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے حکومت جو چاہتی ہے کرے، عمران خان
Government Decide Next Army Chief – Imran Khan
لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ایسے آرمی چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے.
عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا، آرمی چیف کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، حکومت آرمی چیف کی تعیناتی پر جو کرنا چاہتی ہے۔
گھڑی کی فروخت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر جھوٹ پر مبنی خبر چلائی گئی، توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کاثبوت ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جارہا ہے مگر ہم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیں کیونکہ صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کے معاملے پر میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، میں نے کہا کہ اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا نے میری حکومت گرائی، ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔