آج دیر رات یا کل ڈی جی خان، کوہ سیلمان، ملتان بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے

آج دیر رات یا کل ڈی جی خان، کوہ سیلمان، ملتان بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ان شاءالله⚡⁦🌩️

مون سون کا تیسرا سپیل جاری۔۔ کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی، وسطی پنجاب میں موسلادھار بارش ہوئی اور کچھ جنوبی پنجاب کے علاقے بھی اس کے زیر اثر رہے۔ گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث گلئیشر اور جھلیں پھٹنے کا خدشہ ۔۔۔محکمہ موسمیات کی مقامی لوگوں کے لئے فلڈ وارننگ جاری۔۔۔
اگلے 24 گھنٹوں کا موسم 👇👇
آج، شام رات شمالی مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور تیز بارش باری کا امکان۔ان شاءاللہ ⚡🌩🌧
بالائی پنجاب میں خطہ پوٹھوہار جڑواں شہر جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اور وسطی پنجاب میں سرگودھا جھنگ، فیصل آباد میانوالی اور گردو نواح میں بھی ہلکی، تیز بارش کا امکان ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب کوہ سلیمان رینج ،رکنی، فورٹ منرو، سخی سرور، تونسہ،لیہ بھکر، ،مظفرگڑھ،کوٹ ادو ڈی جی خان، راجن پور، ملتان،بہاولپور، بہاول نگر، ہارون آباد، چشتیاں، میں بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش کی توقع ہے۔⚡🌩🌧
#بلوچستان شمالی اور مشرقی بلوچستان ژوب، لورالائی،موسی خیل بازار، بارکھان، رکنی کوہلو میں اس دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔⚡🌩🌧
کشمیر اور
گلگت بلتسستان کی تمام مقامات بارش کا قوی امکان ہے۔⚡🌩🌧
سندھ میں موسم ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
واللہ اعلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *