پی آئی اے کا عیدالاضحیٰ پر خصوصی پروازیں چلانے کااعلان
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اضافی پروازیں 20 سے 22 جولائی کے دوران چلیں گی، اس کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روزانہ 4 اضافی پروازیں چلیں گی جس کے بعد ان کی تعداد 14 ہوجائیگی جبکہ لاہور کیلئے بھی 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ لوگوں کے واپس گھروں کو جانے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
حکومت پاکستان نے عید الاضحیٰ پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ ہفتے منگل 20 جولائی سے جمعرات 22 جولائی تک جاری رہیں گی۔ پی آئی اے ٹکٹس قومی ایئر لائن کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی بک کرائے جاسکتے ہیں۔