عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا،نواز شریف
عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا،نواز شریف
Imran Khan’s arrest will come soon Nawaz Sharif
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔
لندن میں مختلف شخصیات سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟
نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ ہیں جہنوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹرویز بنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان کی خدمت کی، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، عمران خان نے 50 ،50 ارب کی کرپشن کی ہے بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں، اللہ نے ہمیں ہرجگہ سرخرو کیا، یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں۔
قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی اور اربوں کا خرچہ کیا گیا،اس پر نیب کیس بھی بن گیا، پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔
Source : SAMAA News