کشمیر سے متعلق ترجمان طالبان کا اہم بیان آگیا

کابل: ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے

آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت مسلمان بھی برابری کے حقوق کے مستحق ہیں، حقانیوں کے خلاف پروپیگنڈا محض

دعوؤں پر مبنی ہے، حقانی کوئی گروپ نہیں وہ اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔

 

سہیل شاہین نے واضح کیا کہ طالبان کا 1999 میں بھارتی طیارے کے اغوا میں کوئی کردار نہیں تھا، 1999 میں

ہائی جیکنگ کیس میں ہم نے مدد فراہم کی تھی بھارت کو ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے۔

 

ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان مخالف پروپیگنڈا صرف بھارتی میڈیا پر کیا جارہا ہے، پنجشیر وادی میں صورت

حال پریشان کن ہے، ہم نے کوئی ہٹ لسٹ تیار نہیں کی ہوئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی جان و مال

محفوظ ہیں، جنگجوؤں کو مطلع کردیا ہے کہ کوئی بھی شہریوں کے گھروں میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی حفاظت طالبان کی ذمہ داری ہے، کسی کی جان، مال، عزت کو پامال نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *