کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق رینجرز اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر4  میں ڈکیتی  کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سےسابق رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق سابق رینجرز اہلکار اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران اہلکارکےپاس اسلحہ دیکھ کرڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے

نتیجے میں سابق رینجرز اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں لوٹ مار کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے رینجرز

اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا، لوٹ مار کے دوران

اہلکار کے پاس اسلحہ دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ہوٹل پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *