وزیر اعظم کو تقریب میں مچھر تنگ کرتا رہا، بلآخر کیسے چھٹکارہ پایا؟

وزیر اعظم عمران خان کو آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ایک مچھر تنگ کرتا رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب

میں وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے پورے ملک میں کھیلوں کے گراؤنڈز کاجال بچھائیں، ہر محلے اور یوسی

میں کھیلوں کے میدان بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 300اورپنجاب میں 260 میدان بناچکے ہیں، کوشش ہے کہ

پاکستان عالمی سطح کے اسپورٹس میں پوری طرح شرکت کرے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کو آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام میں ایک مچھر تنگ کرتا رہا، کبھی یہاں

تو کبھی وہاں اڑتا پھرتا رہا، بلآخر وزیر اعظم عمران خان نے مچھر کو تالی مار کر صورتحال

سے چھٹکارہ حاصل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *