محرم الحرام میں پہلی بار سرکاری محکموں کی خواتین ملازمین بطور سیکیورٹی طلب

پشاور : محرم الحرام کے دوران پہلی بار سرکاری محکموں کی خواتین ملازمین کو بطور سیکیورٹی طلب کرلیا گیا

ان خواتین کو پشاور،ہنگو، ڈی آئی خان اورٹانک میں تعینات کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے پہلی بار محرم الحرام کے دوران 4سرکاری محکموں کی خواتین

ملازمین کو بطور سیکیورٹی طلب کرلیا اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کو خواتین ملازمین کی خدمات کے لئے سفارشات بھجوادی گئیں، مراسلے میں کہا گیا ہے

کہ محرم کے دوران حساس اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا ہے، لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعداد کم بتائی

گئی ہے۔

 

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے محکمہ تعلیم،سوشل ویلفیئرسمیت4محکموں کی 430خواتین ملازمین کی

خدمات طلب کی گئی ہیں اور مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین کو پشاور،ہنگو، ڈی آئی خان اورٹانک میں

تعینات کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق

جاری کیا جاچکا ہے جن پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔

 

ضابطہ اخلاق میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس ایس او پیز کی پابندی

لازمی قرار دی گئی ہے، مجالس میں شرکا ماسک ضرور پہنیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *