فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر اربوں ڈالر کی برآمدات ختم ہو جائیں گی: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر اربوں ڈالر کی ملکی

برآمدات ختم ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور علمائے اکرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

سامنےآ گئی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم نے کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے خلاف قائم کیسز ختم کرنے

کے لیےگرینسگنل دیا، وزیر اعظم نے کہا معاملات ٹھیک کرنے میں 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ فرانس سے متعلق کالعدم جماعت کا مطالبہ ملکی مفاد میں

نہیں،اگر فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی ممالک سے ہونے والی 10 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس ختم

ہو جائیں گی،اس فیصلے سے ملکی کرنسی پر بے پناہ دباؤ آئے گا، اور مہنگائی بڑھے گی۔

 

حکومت سعد رضوی کے کیسز ختم کرنے کے لیے تیار ہو گئی، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان نے علمائے کرام سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک میری حکومت

میںاب تک 6 مرتبہ سڑکوں پر آ چکی ہے، میں نے 25 سال پہلے پاکستان میں مدینہ کی فلاحی ریاست کا

سوچا تھا،میرے ہاتھ پاؤں مضبوط کرنے کی بجائے یہ لوگ میرے ہی خلاف سڑکوں پر آ گئے۔

 

انھوں نے کہا حکومت اپنے ہی لوگوں پر طاقت کے استعمال کا راستہ اختیار نہیں کرناچاہتی، لیکن ریاست کیرٹ پر کسی صورت کمپرومائز نہیں ہونے دوں گا، جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے علما پر امید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے

پر وزیر اعظم سے ملاقات اچھی رہی، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ حکومت کی رٹ بھی ہو اور مذاکرات بھی

چلیں، اگر دونوں طر یہی امن پسند رویہ اختیار کیا گیا تو مسائل حل ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *