عوام کمر کس لیں! محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

کراچی: شہرقائد کے عوام تیار ہوجائیں کیوں کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ستمبر کے آخری ہفتے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔ 22سے23ستمبر

کو شہر میں بارش متوقع ہے جبکہ شہرقائد میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم

شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔

 

شہر میں دن میں حبس جبکہ شام میں بونداباندی اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔

درجہ حرارت 38سے40ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا

میں نمی کا تناسب 55فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

 

مون سون: خلیج بنگال سے نیا سسٹم، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور شام کو بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں گرج چمک کے

ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور مٹھی کے بعض مقامات پر بھی

تیز ہواؤں کے موسلادھار بارش ممکن ہے۔

 

پشاور اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح کوئٹہ اور

دیگر شہروں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *