طالبان : امریکہ کا کابل سفارتخانے میں موجود امریکی عملے کو واپس بلانے پر غور

طالبان کی پیش قدمی کے باعث امریکہ کا کابل سفارتخانے میں موجود امریکی عملے کو واپس بلانے پر غور ـ

واشنگٹن: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث امریکہ نے کابل سفارتخانے میں موجود امریکی عملے

کو واپس بلانے پر غور شروع کر دیا۔

 

العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ طالبان افغانستان میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ،

طالبان کی اس قدر تیزی کا امریکیوں کو بھی اندازہ نہ تھا ، حاصل ہونے والی معلومات سے لگتا ہے کہ

امریکی وزارت خارجہ اب کابل میں موجود اپنے ضروری عملے کے علاوہ باقی تمام عملہ واپس بلانے کی تیاری

میں مصروف ہے جس پر عملدرآمد آنے والے دنوں میں متوقع ہے ۔

 

العربیہ لکھتا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ کے کچھ عہدیدار جو اول امریکی سفارتکاروں کی واپسی

کی مخالفت کر رہے تھے انہوں نے بھی اب اپنا لہجہ بدلنا شروع کر دیا ہے ، اور عملے کی واپسی کے خیال سے متفق ہیں ۔

 

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد ناقابل قبول ہے ، افغانستان میں

جو ہو رہا ہے وہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *