شفاف کیڑا، جس کے اندرونی اعضا باہر سے دکھائی دیتے ہیں

قدرت کی صناعی ہمیشہ انسانوں کو حیران کرتی آ رہی ہے، دنیا حیرت انگیز چیزوں سے بھری ہوئی ہے،

حشرات کی دنیا کے عجائبات بھی کم حیران نہیں کرتے۔

ان عجائبات میں یہ برازیلی اسکِپر بٹر فلائی کیڑا بھی شامل ہے، یعنی اسکپر تتلی مکمل شکل میں نمودار

ہونے سے قبل اس حیرت انگیز طور پر شفاف کیڑے کی صورت میں ہوتی ہے۔

یہ کیٹرپلر (سنڈی) اتنا شفاف ہوتا ہے کہ اس کے اندر موجود ہاضمے اور دیگر نظام ہائے جسم باہر ہی سے

دکھائی دیتے ہیں، اسے پہلی مرتبہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے

اور قدرت کی صناعی کا معترف ہو جاتا ہے۔

اسکپر تتلی بھی عام تتلیوں سے بڑی ہوتی ہے، لیکن جب یہ کیٹرپلر کے مرحلے پر ہوتی ہے تو اس

کی بیرونی جلد نیم شفاف ہوتی ہے، اور اس کے پار اندر کے اعضا اور نظام دیکھے جا سکتے ہیں،

اس کے سر سے ہوتی ہوئی ایک گہری سیاہ لکیر نیچے تک جاتی ہے، اسے کیڑے کا دل کہا جاتا ہے۔

 

یہ تتلیاں فلوریڈا، ٹیکساس، ویسٹ انڈیز، وسطی امریکا، ارجنیٹیا اور جنوبی امریکا میں عام پائی جاتی ہیں،

اس کا کیٹرپلر ایک کینا للیز نامی درخت کے پتے کھاتا ہے۔

شروع میں یہ سبز مائل بھورا ہوتا ہے، لیکن پتے کھا کر اس کا رنگ قدرے گہرا ہوتا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *