‘ساہیوال سے بازیاب چاروں لڑکیوں سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی’

لاہور : ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ساہیوال سے بازیاب ہونے والی چاروں بچیوں کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہو سکی، عدالت نے بچیوں کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے بازیاب 4بچیوں کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے لڑکیوں کا بیان قلمبند کیا ، لڑکیوں نے بیان میں کہا کہ ہم گھر سے سیر کرنے نکلی تھی ،ملزمان نے راستے سے اغوا کرلیا ، ملزمان نے اپنے گھر قید رکھا وہاں سے ساہیوال لیکر گیا، ملزمان ہمارا نکاح کرانا چاہتے تھے۔

دوران سماعت چاروں بچیوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہو سکی۔

میڈیکل رپورٹ میں چاروں بچیوں کے نمونے حاصل کئےگئے ، نمونہ جات کی حتمی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی ، چاروں لڑکیوں کے نمونوں حتمی تجزیے کیلئےمتعلقہ لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

سماعت میں ساہیوال سے بازیاب 4لڑکیوں نے والدین کے ساتھ جانے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچیوں کو عدالت کے ذریعے رہا کرنے کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے چاروں بچیوں کو والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور چائلڈپروٹیکشن بیورو کی استدعا مسترد کردی۔

دوسری جانب ہنجروال کی 4بچیوں کے اغوا کیس میں ملزمان کا بیان بھی قلمبند کیا گیا ، ملزمان نے بیان میں کہا کہ لڑکیاں اپنےدوستوں کےساتھ مرضی سے گئی تھیں، اب لڑکیوں کےوالدین بھی بدل گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *