اسلام آباد میں لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں  لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔

 ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون آنے اور جانے کےلیے ایکسپریس چوک بند ہے، شہری متبادل کے طور

پر ایوب چوک اور نادرا چوک استعمال کریں۔

اس سے قبل  ترجمان نے بتایا  تھا کہ  اسلام آباد میں کالعدم جماعت کے لانگ مارچ پر  مری روڈ فیض آباد سے

پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے  کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی

کامیابی کا اعلان کیا گیا جس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ منگل یا بدھ تک

کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لے لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *