گوجرانوالا: باپ نے 6 ماہ کے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

گوجرانوالا: 6 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آکاش نشے کا عادی ہے اس نے بیٹے کو کنگنی والا کے قریب نہر میں پھینکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ بچے کو گھر سے باہر لے گیا، اسے بچے کے

رونے پر غصہ آیا جس پر  اس نے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔

 

پولیس کے مطابق  واقعہ گزشتہ روز تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آیا تھا جہاں ملزم کی

بیوی نے شوہر  پر بیٹے کو بیچنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ بچے کی لاش مرید کے کے قریب نہر سےملی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *