کورونا کی ویکسینیشن مکمل کرانے والے افراد ہی عمرہ ادا کرسکیں گے

سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرےکی اجازت ہوگی۔

وزرات کے مطابق مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازادا کرسکیں گے جبکہ

فیصلے کا اطلاق اتوار کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے اور مساجد میں نماز کی پیشگی اجازت حاصل کررکھی لیکن

ویکسین کی ایک ہی خوراک ہی لی ہے تو انہیں بھی متعلقہ تاریخ سے 48 گھنٹے قبل انہیں

ویکیسن کی دوسری ڈوز لگوانی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *