چوٹ دھیراں کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے ترکھان فیملی کے 4 افراد قتل۔

چوٹ دھیراں کے قریب ملک وال عدالت سے پیشی سے واپس جاتے ہوئے مخالفین کی فائرنگ سے ترکھان فیملی کے 4 افراد قتل۔ وجہ

عناد سابقہ دشمنی مقتولین میانہ گوندل کے رہائشی تھے۔

 

بھیرہ(نمائندہ پاکستان) چوٹ دھیراں کے قریب ملک وال عدالت سے پیشی سے واپس جاتے ہوئے مخالفین کی فائرنگ سے ترکھان فیملی کے4 افراد قتل۔ وجہ عنادسابقہ دشمنی مقتولین میا نہ گوندل (ٹیلاں) کے رہائشی تھے

منڈی بہاؤالدین میں عدالت میں پیشی سے واپسی پر 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہناہےکہ مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *