پی ڈی ایم کا مہنگائی کیخلاف کے پی اسمبلی کے باہر احتجاج
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے خیبر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔
خیال رہے کہ ملک میں پیٹرول اور چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں
کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور سیدھا جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔