پورے پاکستان کو بند کر دیا جائے مفتی قاسم فخری (ٹی ایل پی)

ہائی الرٹ : 2 نوجوان جام شہادت نوش کر گئے لاتعداد زخمی
ان للہ و انا الیہ راجعون

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا گیا ہے جس کے 

پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے

والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی ہے، سڑکیں بلاک

ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ٹی ایل پی کا لاہور اور ملتان میں دھرنا جاری ہے اور اب انہوں نے اسلام آباد

کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی ایل پی مجلس شوریٰ کے رکن صوفی سرور سیفی نے نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ

مارچ کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیٹ سروس بند

لاہور اور ملتان میں دھرنے سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی ہے

۔ ملتان روڈ گرینڈ بیٹری اسٹاپ کے اطراف، اقبال ٹاؤن میں نیٹ سروس بند رکھی گئی ہے۔

نواں کوٹ، سمن آباد اور سبزہ زار میں بھی نیٹ سروس بند ہے، ملتان روڈ پر سمن آباد

موڑ کے قریب اور گرڈ اسٹیشن اسٹاپ پر کنیٹنرز لگا دیےگئے ہیں۔

 

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈ پر دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگادیے گئے ہیں۔ اہم سڑکیں

بند ہونے سے شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور میں میٹرو بس سروس کا روٹ بھی مختصر کر دیا گیا  ہے جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس بھی

معطل کر دی گئی ہے۔

لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستے بند

لاہور  شہر کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز  لگا کر  بند کر دیے گئے ہیں، مختلف مقامات پر واٹر کینن،

ٹیئر گیس، اسپرے، ربڑ بلٹس نفری کے پاس موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکا کو شہر سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

تحریک لبیک سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک سے مذاکرات کےلیے کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے کارکن نے مارچ شروع کردیا ہے اور چوک یتیم خانہ سے

کنٹینٹر ہٹادیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ ان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کو رہا کیا جائے۔

ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت بھی مظاہرے

تحریک لبیک کے علاوہ ملک بھر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام بھی

مہنگائی کیخلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

لاہور، کراچی، پشاور و دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

لاہور میں ن لیگ ان مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *