پاکستان میں 17 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد : پاکستان میں 17سال سےکم عمرافرادکی کوروناویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے ، ان تمام افراد کو فائزر

ویکسین لگائی جائے گی اور ان کی کورونا رجسٹریشن ب فارم کے ذریعے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ

ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ، 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن گائیڈ لائنز آج سے نافذ العمل ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت

مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا،این سی اوسی

 

ملک میں17سال سےکم عمرافرادکی کوروناویکسینیشن شروع ہورہی ہے، 17سال سے کم عمر افراد کوفائزر

ویکسین لگائی جائے گی، ان افراد کی کورونا رجسٹریشن ب فارم کے ذریعے ہوگی۔

 

یاد رہے رواں سال جون میں پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا تھا،

شہری 1166سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، مسلسل دوسرے روز 100 سے

زائد اموات ریکارڈ کی گئیں اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی، ملک بھر کے

631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 690 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *