پاکستان آنے والے مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی اور کہا

ان ممالک سے مسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی

ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، سی کیٹگری ممالک کےمسافروں کوپاکستان آمد

پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

سی اےاے کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے

کیٹگری سی میں بنگلادیش،ایران،عراق،نیپال،جنوبی افریقہ سمیت 15ممالک شامل ہیں۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری اے،بی سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو 72 گھنٹےقبل ٹیسٹ کراناہوگا اور مسافروں

کو پاکستان پہنچے پرقرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

 

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔

ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر

پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *