نجی اسکول میں خواتین اساتذہ کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی کے ایک نجی اسکول میں اساتذہ کے واش رومز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے

اسکول کے دورے کے دوران واش رومز سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے، اسکول کی رجسٹریشن

منسوخ کردی گئی ہے۔

 

محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔

واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق خفیہ کیمرے مرد اساتذہ کے واش رومز سے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دروان خواتین کے واش رومز سے خفیہ کیمرے

بر آمد کیےگئے، ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی ہے،

اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دروان خواتین کے واش رومز سے خفیہ کیمرے بر آمد کیےگئے— فوٹو: اسکرین گریب
محکمہ تعلیم کی ٹیم نے بدھ کے روز اسکول کا دورہ کیا تھا، دورے کے دروان خواتین کے واش رومز سے خفیہ کیمرے بر آمد کیےگئے— فوٹو: اسکرین گریب

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے مزید کارروائی کے لیے پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *